English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کو اپنے گھر جبری طور پر مسمار کرنے کا ظالمانہ حکم نامہ جاری کردیا

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :08؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے قلندیہ کے باسیوں میں حکم نامہ تقسیم کئے ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ اہالیاں علاقہ بغیر اجازت تعمیر کردہ اپنے مکانات گرا دیں۔فلسطینی رضاکار محمود عوض اللہ نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے کچھ خاندانوں کو تین گھروں کو گرانے سے متعلق حکم نامے دیے ہیں۔ انہی خاندانوں کو دو ہفتے قبل اپنے گھر گرانے سے متعلق زبانی حکم دیا گیا تھا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قلندیہ کے بعض رہائشیوں کو اتوار کے روز اپنے گھروں کے کچھ حصے اس لئے خود ہی مسمار کرنا پڑے کیونکہ اگر انہیں عدم پیروی کی بنا پر اسرائیلی انتظامیہ خود گراتی ہے تو ایسے گھروں کے مالکان سے بھاری جرمانہ بطور فیس لیا جا تا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا