English   /   Kannada   /   Nawayathi

محبوبہ مفتی کو بی جے پی کے ساتھ اپنی پارٹی کا اتحاد ختم کرکے اپنے والد کے فلسفہ پر عمل کرناچاہئے :چدمبرم

share with us

نئی دہلی:08؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرداخلہ پی چدمبرم نے جموں کشمیر کی پی ڈی پی اور بی جےپی مخلوط حکومت کو ریاست میں جاری قتل اور خونریزی کے لئے ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کو کو بی جے پی کے ساتھ اپنی پارٹی کے اتحاد کو ختم کرکے اپنے والد کے فلسفہ پر عمل کرناچاہئے ۔ چدمبرم نے متعدٹوئیٹ میں کہا ،’’جموں کشمیر کی وزیر اعلی کے اس موقف سے میں متفق ہوں کہ خونریزی کے اس دورسے جموں کشمیر کو باہر نکالنے کے لئے سیاسی تدبرکی ضرورت ہے ۔لیکن افسوس کہ انھیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ انکی مخلوط حکومت ہی مسئلہ کی جڑ ہے ۔ ‘‘چدمبرم نے کہا کہ ’’ جموں کشمیر کے مسئلہ کو فوجی طریقہ سے حل کرنے کے مرکزی حکومت کے قدم نے ریاست کو موجودہ تباہ کن حالت میں پہنچادیاہے ۔محبوبہ مفتی کو بی جےپی کے ساتھ اپنی پارٹی کے ناپاک اورموقع پرستی پر مبنی اتحاد کو ختم کرکے اپنے والد کے فلسفہ کی طرف واپس جانا چاہئے ۔‘‘محبوبہمفتی نے پیر کی رات کو کہاتھاکہ سری نگرکے نزدیک احتجاجی مظاہرے کے دوران تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کے زخمی ہوجانے کے بعد موت ہوجانے سے انکا سرشرم سے جھک گیاہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا