English   /   Kannada   /   Nawayathi

چیف جسٹس کے خلاف مواخذہ کی عرضی سپریم کورٹ میں خارج ،کانگریس نے بھی عرضی واپس لے لی

share with us

نئی دہلی:08؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)راجیہ سبھا کے چیئرمین کی طرف سے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف پیش کردہ مواخذے کی قرارداد کو مسترد کیے جانے کے بعد اب سپریم کورٹ نے بھی اسے مسترد کردیا ہے۔اس کے ساتھ ہی کانگریس اور اپوزیشن کی ساری کاروائیاں تاش کے پتے کی طرح بکھر گئی ہیں۔ کانگریس نے بدنامی سے بچنے کے لیے عرضی واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں نائب صدر کی مسترد کردہ عرضی کو چیلنج کرنے والے کانگریس کے دونوں اراکین پارلیمان نے آج سپریم کورٹ سے اپنی عرضی واپس لے لی۔غور طلب ہے کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے اپوزیشن کے درجنوں اراکین پارلیمان کی جانب سے پیش کردہ  مواخذے کی قرارداد کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر مسترد کر دیا تھا۔جسٹس اے کے سیکری کی سربراہی والی پانچ رکنی بینچ نے 45 منٹ کی سماعت کے بعد درخواست کو مسترد کردیا جس کے بعد اراکین نے اسے واپس لے لیا۔ بعد ازاں عدالت نے اس معاملے کا تصفیہ کر دیا اور کانگریس کو وہاں بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا