English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی کے وزیر اعظم بننے کے بیان پر جیتن رام مانجھی کا سخت رد عمل

share with us

بہار:08؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)ہندستانی عوام مورچہ (ایم اے ایم) کے سربراہ جیتن رام مانجھی نے کہا ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی تمام اتحادی جماعتوں کی رضامندی کے بغیر خود وزیراعظم کی امیدواری کے لیے کیسے حامی سکتے ہیں۔ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے صدر راہل گاندھی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کانگریس کے ساتھ اہم ترین اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کی رضامندی کے بغیر کانگریس صدر اس طرح کا بیان کیسے دے سکتے ہیں'۔ بہار کے  سابق وزیر اعلی  جیتن رام مانجھی نے کہا کہ 'حسب معمول ہے کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کو ہی وزیراعظم کا امیدوار بنایا جاتا ہے لیکن بی جے پی کے خلاف اس اہم ترین اتحاد میں مایاوتی، ملایم سنگھ یادو اور ممتا بنرجی بھی شامل ہیں، لہٰذا تمام لوگوں کی رضامندی بے حد ضروری ہے'۔خیال رہے کہ کرناٹک میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی اقتدار میں نہیں آئے گی۔دریں اثنا جب راہل گاندھی سے وزیراعظم کی کرسی پر فائز ہونے کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا تھا کہ اگر کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو  میں وزیراعظم کیوں نہیں بنوں گا۔'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا