English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں اغوا ہونے والے بھارتی شہریوں کو آزاد کرانے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے: وزیر خارجہ

share with us

نئی دہلی:08؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں بھارتی ہائی کمشنر ونے کمار کی تقرری کے موقع پر بات چیت کے دوران افغانستان کے وزیر خارجہ صلاحالدین ربانی نے کہا کہ ہماری حکومت اغوا شدہ بھارتی انجینئرز کو طالبان کی گرفت سے آزاد کرانے کی مکمل کوشش کر رہی ہے۔خیال رہے کہ طالبان نے گذشتہ اتوار کے روز بھارتی انجینئرز کو اغوا کر لیا تھا۔ افغانستان کے وزارت خٓارجہ کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا کہ' وزیر خارجہ ربانی نے  افغانستان کے باغلان صوبے میں بھارتی انجینئرز کے اغوا ہونے پر غم کا اظہارکیا،مزید کہا کہ بھارتی شہریوں کو آزاد کرانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔قبل ازاں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی ربانی سے فون کے ذریعے بات چیت کی تھی اور اس بات کی یقین دہانی کی تھی کہ ہماری حکومت سات بھارتی شہریوں کو آزاد کرانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق سات بھارتی انجینئرز کو آزاد کرانے کے لیے افغانستان کی سکیورٹی فورسز قابئلیوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب کے ای سی انٹرنیشنل کمپنی میں کام کرنے والے بھارتی انجینئرز ایک توانائی پروجیکٹ کا جائزہ لینے جا رہے تھے دریں اثنا طالبانیوں نے ان کو اغوا کر لیا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا