English   /   Kannada   /   Nawayathi

پتھر بازی کے دوران سیاح کی موت ،کشمیری رہنمائوں سمیت عوام نے شدید الفاظ میں کی مذمت

share with us

جموں :08؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)کشمیر میں سیاح کی ہلاکت کے خلاف عوام میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔ عوام کے مطابق مہمانوں کو نشانہ بنانا کشمیریت کے مخالف ہے۔ ریاست جموں و کشمیر میں گزشتہ روز احتجاجیوں کی طرف سے پتھراؤ کی زد میں چننئی کے ایک سیاح کی ہلاکت پر وسیع پیمانے پر مذمت جاری ہے۔ وادی کے سیاسی رہنما، علحیدگی پسند رہنما اور عام شہریوں نے سیاح کی ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ چینئی  سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ آرتھیرو منی میں اپنے ساتھیوں ہمراہ گلمرگ کی سیر کرنے آیا تھا۔ آرتھیرو منی پیر کے روز پتھراؤ کی زد میں آجانے کے سبب زخمی ہو گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر گزشتہ رات ساڑھ آٹھ بجے کے قریب دم توڑ بیٹھا۔ریاست کی وزیر اعلیٰ سیاح کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچی اور ہلاک شدہ سیاح کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے اہلخانہ سے کہا: '' میرا سر شرم کے مارے جُھک گیا ہے'۔ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا: 'غیر ریاستی سیاح کو میرے حلقہ انتخاب میں ہلاک کردیا گیا۔ میں ان پتھر بازوں کا ساتھ نہیں دیتا۔ مجھے بہت افسوس ہے کہ یہ واقعہ ایسی جگہ پیش آیا جہاں کی نمائندگی 2014 سے کررہا ہوں'۔علحیدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھی سیاح کی ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: 'یہ ہماری اخلاقیت کے خلاف ہے۔ ہمیں ان سیاحوں کی عزت کرنی چاہیے۔ اس سے کشمیر عوام کی جد و جہد اور تحریک پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے'۔وادی بھر میں عوام اس واقعے کے خلاف شیدی ناراضگی کا اظہار کررہی ہے۔ کشمیر عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاح پر پتھراو کرنے والے مجرم کو سامنے لایا جائے اور ان کو سخت سزا دی جائے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا