English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ کے نواح میں پبلک ٹیکسی سروس پر پابندی لگانے کا فیصلہ!

share with us

چھ ماہ بعد متعمرین، حجاج مسجد الحرام آنے جانے کے لئے خصوصی ٹیکسی سروس اجرہ الحرم استعمال کر سکیں گے


ریاض:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارت مواصلات نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے گرد ونواح عام ٹیکسی سروس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا تاکہ 6 ماہ بعد مسجد الحرام کے اطراف ’’اجرۃ الحرم‘‘ کے نام سے اعلی درجے اور موثر نوعیت کی اسپیشل الحرم ٹیکسی سروس کو کامیاب بنایا جا سکے۔حرم شریف کے علاقے میں الحرم ٹیکسی کے سوا کسی بھی ٹیکسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے سربراہ رمیح الرمیح نے کہا کہ یہ منصوبہ 6 ماہ کے اندر نافذ کر دیا جائے گا۔ اس سے ضیوف الرحمان (حجاج) اور معتمرین بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا