English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم ہولو کاسٹ اور انسانیت پر اس کے اثرات سے انکار نہیں کرسکتے ، عالمی رابطہ اسلامی

share with us

ذاتی طور پر ایک مسلم کی حیثیت سے اس بات میں یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں سچ بولنا چاہیے،ڈاکٹر محمد العیسی


ریاض:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)عالمی رابطہ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے کہاہے کہ دنیا ہولو کاسٹ کی تاریخی اہمیت اور اس کے انسانیت پر اثرات کا انکار نہیں کرسکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ محمد العیسیٰ نے یہ بات واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ برائے مشرق قریب پالیسی کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں کلیدی تقریر کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہاکہ ہم اس واقعے سے انکار یا اس کی اہمیت کو کم نہیں کرسکتے ہیں ۔میں نے اس واقعے پر ایک پیغام لکھا تھا اور اس میں اپنے احساسات کا اظہار کیا تھا۔اس پیغام کے ردعمل میں مسلم دنیا اور اس کے باہر سے بڑا ردعمل آیا تھا کیونکہ ہمارے اسلامی ادارے اسلامی دنیا میں ایک بڑا اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ان کا دنیا بھر میں ایک بڑا اثر ہے۔محمد العیسیٰ اسی سال کے اوائل میں اپنے ایک خط کا حوالہ دے رہے تھے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی ہولو کاسٹ کی تاریخی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا۔انھوں نے اس کانفرنس میں کہاکہ میں ذاتی طور پر ایک مسلم کی حیثیت سے اس بات میں یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں سچ بولنا چاہیے اور ہمیں اس موضوع پر عالمی رابطہ اسلامی کی جانب سے بولنا چاہیے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا