English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراقی جنگی طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانے پر بمباری

share with us

دشیشہ نامی قصبے سے جنوب کی طرف ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا،عراقی وزیراعظم کا بیان 


بغداد:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)عراقی جنگی طیاروں نے خانہ جنگی کے شکار ہمسایہ ملک شام میں شدت پسند تنظیم داعش داعش کی قیادت کے ٹھکانے پر فضائی حملے کیے ۔ ان فضائی حملوں کی عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر نے بھی تصدیق کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ملکی ایئر فورس نے یہ کارروائی عراقی سربراہ حکومت کے حکم پر کی اور اس دوران شام میں داعش کے کمانڈروں کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی گئی۔بیان کے مطابق ان حملوں میں عراقی سرحد کے پار شام کے ریاستی علاقے میں دشیشہ نامی قصبے سے جنوب کی طرف ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان فضائی حملوں کی اس سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ عراقی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر گزشتہ برس بھی بمباری کی تھی لیکن اب کی جانے والی یہ کارروائی اس سال کے دوران اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا