English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمن ڈاکٹر کو روسی چرچ نے سینٹ کا درجہ دے دیا

share with us

ڈاکٹر فریڈرش نے پوری زندگی غریب روسیوں کے علاج معالجے میں صرف کر دی تھی


ماسکو:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک جرمن ڈاکٹر کو آرتھوڈکس چرچ نے سینٹ کا درجہ دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن ڈاکٹر فریڈرش یوزف ہاس نے اپنی ساری زندگی غریب روسی شہریوں کے علاج معالجے میں صرف کر دی تھی۔ وہ 1853 میں رحلت پا گئے تھے۔ ہاس 1806 میں ماسکو پہنچ کر بطور ایک معالج کے شہرت پائی تھی۔ اْنہیں عام طور پر ماسکو کے مقدس طبیب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ہاس کو سینٹ بنانے کی خصوصی تقریب ماسکو کے ہولی ورجن میری چرچ میں منعقد کی گئی۔ گزشتہ بیس برسوں سے روسی آرتھوڈکس چرچ جرمن ڈاکٹر کو سینٹ بنانے کے سلسلے پر تحقیق جاری رکھے ہوئے تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا