English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی آئی اے کی نامزد سربراہ کامنصب سنبھالنے سے انکار

share with us

جینا نے تین دہائیوں تک ملک کی خدمت کی ہے اور وہ اس منصب کیلئے انتہائی موذوں اہلکار ہیں،ترجمان وائٹ ہاؤس 


واشنگٹن:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)صدر ٹرمپ کی طرف سے سی آئی اے کیلئے نامزد کردہ سربراہ جینا ہسپیل نے نازدگی سے دستبردار ہونے کی کوشش کی ہے۔اس اقدام کی وجہ سی آئی اے میں تحقیقات کے طریق کار میں اْن کے متنازعہ کردار کے حوالے سے تشویش بتائی جاتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جینا نے نامزدگی سے دستبردار ہونے کی کوشش کی۔ جینا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سی آئی اے میں تحقیقات کے دوران واٹر بورڈنگ جیسی نئی ٹیکنیک کے استعما ل کی زبردست حامی رہی ہیں جسے دنیا بھر بدترین تشدد قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔جینا کو اْن کے تحقیقاتی طریقوں کے استعمال کے بارے میں گفتگو کرنے کیلئے وائٹ ہاؤس طلب کیا گیا جہاں اْن کی اہلکاروں سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔اطلاعات کے مطابق جینا ہسپیل نے وائٹ ہاؤس کو کہا کہ وہ بدھ کے روز سنیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں ہونے والی اْن کی نامزدگی کی توثیق کے سلسلے میں متوقع طور پر سخت اور مشکل سماعت کے پیش نظر دستبردار ہونا چاہیں گی۔ اس ملاقات کے بعد جینا لینگلے ورجینیا میں موجود اپنے دفتر واپس لوٹ گئیں۔بتایا جاتا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قانون سازی کے امور سے متعلق اہلکار مارک شارٹ اور وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز اْس کے فوراً بعد لینگلے میں جینا کے دفتر گئے جہاں اْنہوں نے کئی گھنٹے تک جینا سے ملاقات کی اور اْن سے اپنا فیصلہ بدلنے پر زور دیا۔ تاہم جینا رضامند نہ ہوئیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان راج شاہ نے کہا کہ جینا نے تین دہائیوں تک ملک کی خدمت کی ہے اور وہ اس منصب کیلئے انتہائی موذوں اہلکار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا