English   /   Kannada   /   Nawayathi

افریقی ملک کادونا میں گاؤں پر مسلح ڈکیتوں کا حملہ، 45افراد ہلاک

share with us

حملہ آوروں نے تین گھنٹے تک عام لوگوں کا قتل عام جاری رکھا ، کئی مکانات کو آگ بھی لگا دی گئی،پولیس 


کادونا سٹی:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)ایک افریقی ملک کے ایک گاؤں پر مسلح ڈکیتوں کے حملے میں پینتالیس افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر وہ تھے، جو گاؤں کی چوکیداری و نگرانی میں شریک تھے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کادونا کے اسی نام کے دارالحکومت کے حکام نے بتایا کہ ایک گاؤں گواسکا پر حملہ کر کے منظم جرائم پیشہ گروہ کے اراکین نے کم از کم پینتالیس افراد کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ کادونا شہر کے حکام نے امدادی حکام اور پولیس کی نفری روانہ کر دی ہے۔حملہ آوروں کا تعلق کادونا کی ہمسایہ ریاست زام فارا سے بتایا گیا ہے۔ کادونا ریاست کی پولیس کے ترجمان مختار علی نے اس واردات اور ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے تین گھنٹے تک گاؤں میں دندناتے ہوئے عام لوگوں کے قتل کا سلسلہ جاری رکھا۔ کئی مکانات کو آگ بھی لگا دی گئی۔گاؤں پر حملہ کر کے حملہ آوروں نے خاص طور پر ایسے افراد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ہلاک کیا، جو لوگوں کو اپنی حفاظت کرنے اور گاؤں کے دفاع کی لیے مہم پر آمادہ کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں گلیوں اور جھاڑیوں میں سے برآمد ہوئی ہیں۔زام فارا ریاست سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ گروہ کو مویشیوں کی چوری، راہزنی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ گزشتہ ہفتے شمالی نائیجریا میں ایسے ہی ایک حملے میں دو درجن سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔نائیجیریا کو اس وقت شدید سکیورٹی بحران کا سامنا ہے۔ وہاں پہلے کئی برسوں تک انتہا پسند مسلم عسکریت پسندوں کی تنظیم بوکو حرام نے قتل و غارتگری کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ اْس کو کسی حد تک کنٹرول کیا گیا تو اب جرائم پیشہ افراد ابھرنا شروع ہو گئے ہیں۔ مختلف دیہات میں جرائم پیش گروہ پولیس کنٹرول سے آزاد خیال کیے جاتے ہیں اور انہوں نے حکومتی اختیار کو ایک طرح سے چیلنج کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا