English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید2 فلسطینی نوجوان شہید

share with us

فوج نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے دو فلسطینیوں کو گولی مار کر قتل کیا،ترجمان اسرائیلی فوج کاحسب معمول دعویٰ


غزہ :07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے واپسی مارچ میں شامل مظاہرین پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے حالیہ واقعہ میں اسرائیلی فوج نے خزاعہ قصبے کے قریب فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق دونوں شہدا کی شناخت 23 سالہ بہا قدیح اور 20 سالہ محمد ابو ریدہ کے نام سے کی گئی۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ابو ریدہ کے علاقے میں سرحدی باڑ کے قریب موجود فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ شروع کردی۔ اسرائیلی فوج نے جائے وقوعہ پر گولی کا شکار ہونے والے افراد کی مدد کرنے کی کوشش کرنے والے افراد اور طبی عملے کے اوپر بھی فائرنگ کی۔ طبی عملے کو فائرنگ کے آدھے گھنٹے کے بعد موقع پر پہنچنے دیا گیا۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ صہیونی فوج نے سرحد کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والے دو فلسطینیوں کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا