English   /   Kannada   /   Nawayathi

بڑھ سکتی ہیں مایاوتی کی مشکلات ، ریاستی حکومت نے شگر مل بدعنوانی معاملہ میں سی بی آئی جانچ کے دئے احکامات

share with us

یوپی:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ریاستی حکومت نے شگر مل معاملے میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کے خلاف درج الزامات کی تحقیقات کے لیے سی بی آئی جانچ کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔مایاوتی پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے دور اقتدار میں اتر پردیش کی 21 شوگر ملز کو بازار سے کم قیمت پر فروخت کر دیا تھا۔موجودہ ریاستی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ مایاوتی ان تمام ملز کو ایک فرضی فرم  کے ہاتھوں فروخت  کر دی تھیں۔دوسری جانب بی ایس پی اور سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے درمیان اتحاد کے تعلق سے مایاوتی نے کہا ہے کہ دونوں پارٹیاں عام انتخابات میں متحد ہو کر حصہ لیں گی۔کرناٹک میں جے ڈی ایس کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ جب 2019 عام انتخابات قریب آئیں گے دونوں جماعتوں کے اتحاد کا اعلان باضابطہ طور پر کر دیا جائے گا۔مایاوتی نے کہا کہ مذہب کی سیاست کرنے والی بی جے پی اور آر ایس ایس ہماری یکجہتی سے خوف زدہ ہیں۔ یہ پارٹیاں نہیں چاہتی ہیں کہ مذہب کے نام پر سیاست نہ کرنے والی جماعتیں متحد ہوں۔
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا