English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی، سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی راہ میں حائل رکاوٹ دور

share with us

برلن:06؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جرمنی کی رکنیت اب تقریبا یقینی ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے دی جانے والی اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے بتایا کہ رکنیت کے حصول کا فیصلہ فی الحال مخر کر دیا گیا ہے۔ اس طرح اب سلامتی کونسل میں خالی ہونے والی دو نشستوں کیلئے جرمنی اور بیلجیم ہی امیداوار ہیں۔ جرمنی اس سے قبل 2011 اور 2012 میں سلامتی کونسل کا رکن رہ چکا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا