English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں چرچ کی تعمیر کا معاہد ہ پروپیگنڈہ نکلا

share with us

دورہ سعودی عرب کا مقصد آسمانی مذاہب کے درمیان مکالمہ تھا، ثقافتی تبادلے اور باہمی معاملات پر گفتگو ہوئی،کیتھولک


ریاض \قاھرہ :06؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کی کیتھولک کلیسا کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں چرچ تعمیر کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، اس حوالے سے میڈیا میں جاری تاثر غلط اور بے بنیاد ہے۔کیتھولک کلیسا مصر کی جانب سے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ ویٹی کن سٹی کے بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کی قیادت میں ایک وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں مختلف موضوعات سمیت کچھ معاملات پر باہمی طور پر دستخط بھی کئے گئے جس کو غلط تاثر دیا گیا اور مکالمے کے انعقاد کو سعودی عرب میں کلیسا بنانے کا معاہد ہ قرار دے دیا گیا ۔وفد کے دورہ سعودی عرب کا مقصد آسمانی مذاہب کے درمیان مکالمہ تھا، جس میں ثقافتی تبادلے اور باہمی معاملات کے امور پر گفتگو ہوئی۔ دورے کے دوران سعودی عرب میں کلیسا بنانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا