English   /   Kannada   /   Nawayathi

ثقافتی ایجنسی کی مشاورتی کمیٹی کی جاپانی مقامات کو عالمی ورثے میں شامل کرنے کی سفارش

share with us

جاپان میں 17عالمی ثقافتی ورثہ مقامات اور 4 عالمی قدرتی ورثہ مقامات موجود ہیں


اقوام متحدہ:05؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)اقوامِ متحدہ کی ثقافتی ایجنسی کی مشاورتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ جاپانی تاریخ سے جڑے مقامات کو عالمی ورثے کا درجہ دیا جائے۔یادگاروں اور مقامات کی عالمی کونسل نیناگاساکی خطے میں پوشیدہ عیسائی مقامات نامی نامزد جائیداد کو 4 درجے کے پیمانے پر اعلی ترین درجہ دیا ہے۔اسی سال بحرین میں منعقد ہونے والے اجلاس میں یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی کی جانب سے اِس مقام کو منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔اِس جائیداد کے 12 حصے جاپان کے جنوب مغربی پریفیکچروں ناگاساکی اور کماموتو میں واقع ہیں۔یہ مقامات، قلعہ ہارا کے کھنڈرات،اوہ اورا کیتھیڈرل اور ان دیہات پر مشتمل ہیں جہاں عیسائی 17 ویں صدی سے 19 ویں صدی تک عیسائیت پر پابندی کے دوران خفیہ طور پر عبادت کرتے رہے تھے۔جاپان میں 17عالمی ثقافتی ورثہ مقامات اور 4 عالمی قدرتی ورثہ مقامات موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا