English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا نے اپنا وقت تبدیل کرنے جنوبی کوریا کے برابر کر لیا

share with us

اس سے پہلے شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا،پام منجوم میں دونوں ملکوں کی گھڑیاں نصب


پیانگ یانگ:05؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)شمالی کوریا نے اپنا ٹائم زون تبدیل کر کے جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرلیا۔ یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے دونوں سربراہوں کی تاریخی ملاقات میں ہوا تھا۔اس سے پہلے شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتہ پانچ مئی سے اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کرلیں۔اب تک شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔ یہ اضافی آدھا گھنٹہ 2015 میں بڑھایا گیا تھا اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ کوریا کا وقت شیطانی جاپانی سامراج نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران ملک پر قبضے کے دوران تبدیل کیا تھا تاکہ وہ جاپان سے ہم آہنگ ہو جائے۔غیرفوجی علاقے کے قصبے پان منجوم میں دو گھڑیاں لگی ہیں جو دونوں ملکوں کا ایک ہی وقت بتا رہی ہیں۔ یہیں دونوں ملکوں کے رہنماوں کی ملاقات ہوئی تھی۔جنوبی کوریا کے ایوانِ صدر نے ٹویٹ کی تھی کہ کم جونگ کو ان گھڑیوں پر الگ الگ وقت دیکھ کر دکھ ہوا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا