English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی اپنے دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا،وزارت دفاع کا اعلان 

share with us

اس مقصد کی خاطر ایک پالیسی پیپر تیار کر لیا گیا، جو متوقع طور پر جون میں عام کر دیا جائے گا،گفتگو


برلن:05؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)جرمن وزیر دفاع ملکی سکیورٹی فورسز اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو زیادہ فعال بنانے کے حق میں ہیں۔ جرمن ریڈیو کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ملکی سکیورٹی فورسز اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو زیادہ فعال بنانے کے حق میں ہیں۔روس کے ساتھ تناؤ کے تناظر میں ایسا منصوبہ زیر بحث ہے کہ جرمنی اپنی غیر ملکی دفاعی مہموں کو ختم کرتے ہوئے ملکی سکیورٹی اداروں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے۔سفارتی ذرائع نے بتایاکہ اس مقصد کی خاطر ایک پالیسی پیپر تیار کر لیا گیا، جو متوقع طور پر جون میں عام کر دیا جائے گا۔ رواں برس جرمن دفاعی اخراجات کے لیے 38.5 بلین یورو کا بجٹ رکھا گیا تھا جبکہ آئندہ برس کے لیے یہ بجٹ 41.4 بلین یورو ہو گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا