:اور ہر طرح کے
فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کو سلامتی کونسل ... غزہ: 30 ہزار سے زائد شہیدوں کے بعد اب 13 ہزار سے زائ ... اردن نے غزہ کے لیے روزانہ 500 ٹرک بھیجنے کا کیا اعلا ... اسرائیل کا ایران پر حملہ کے بعد عالمی برادری کا دو ... اسرائیل کا ایران پر حملہ: عالمی منڈی میں تیل کی قی ... آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا وضاحتی بیان ... بھٹکل : شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ایم ایل ... وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر بڑا وار ، لگ ...

جارجیا:03؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی ریاست میں فوجی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود 9 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر سواناہ کے ہلٹن ہیڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی فوجی طیارہ ہائی وے نمبر 21 پرگرکرتباہ ہوگیا۔ سی 130 طیارے میں عملے کے 5 ارکان اور 4 مسافر سوار تھے۔ پورٹوریکو نیشنل گارڈ کے ترجمان میجرپول نے طیارے میں موجود 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پورٹوریکو ایئر نیشنل گارڈ کا طیارہ اپنی تربیتیپرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے بھی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کیلئے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ سی 130 طیارہ تقریباً ایک ماہ قبل سواناہ مرمت کیلئے لایا گیا تھا۔یاد رہے گزشتہ ماہ بھی امریکی ریاست ایریزونا میں واقع ایک گولف کورس کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |