English   /   Kannada   /   Nawayathi

باپ اور بیٹے کو قتل کرنے پر 2سعودی شہریوں کا سر قلم 

share with us

ریاض:02؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عدالت نے 2 سعودی شہریوں کے 5 سال لڑکے کو زدوکوب کر کے اور اسکے والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پر سر قلم کر دئیے ۔ گزشتہ روزوزارت داخلہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی شہری ابوطالب قیسی نے اپنے 5سالہ بیٹے فیصل کو ڈنڈے مار کر، اس کے ہاتھ جلا کر اور اس کے نازک اعضاپر کاری ضرب لگا کر قتل کردیا تھا۔جبکہ وزارت داخلہ نے ایک اور کیس کے بارے میں بیان جاری کر کے بتایا کہ سعودی شہری محمد بن عایض القحطانی نے اپنے گھر کی چھت پر گھات لگا کر اپنے باپ کو پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ لہذا ریاض عدالت نے دونوں شہریوں کا گزشتہ روزان سفاکانہ جرائم پر سر قلم کر دیا تاکہ یہ باقی لوگوں کیلئے عبرت کا نشانہ بن سکیں ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا