English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ، ساما نے سعودی انڈین وفا کمپنی کو حتمی انتباہ جاری کردیا

share with us

ریاض:02؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی(ساما)نے سعودی انڈین کوآپریٹیو انشورنش کمپنی وفا کو حتمی انتباہ جاری کر دیا۔۔سعودی اخبار کے مطابق 2017 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران مالیاتی نگرانی کی رپورٹوں سے واضح ہوا تھا کہ وفا کمپنی کو قانونی طور پر جتنی رقم جمع کرنی تھی اس سے کم رقم جمع کی گئی۔ ساما نے قانونی تقاصے پورے نہ کرنے پر وفا کمپنی کوحتمی انتباہ جاری کردیا ہے۔سعودی بھارتی کمپنی سے کہا گیا ہے کہ وہ 30ستمبر 2018 تک اپنی قانونی پوزیشن درست کر لے اوراپنے خرچ پر آزاد مشیر تعینات کرے، وہی اس حوالے سے مشاورت فراہم کرے گا۔ سامانے خبردار کیا ہے کہ اگر کمپنی نے مہلت کے اندر مطلوبہ کارروائی نہ کی تو ایسی صورت میں انشورنس کرانے والوں کے حقوق کے تحفظ کی خاطر کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ساما نے انشورنس کرانے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق پر جمے رہیں اور کمپنی سے مطالبہ جاری رکھیں۔ کمپنی کے منفی رویے پر ساما سے شکایت کا اہتمام کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا