English   /   Kannada   /   Nawayathi

بانی فیس بک نے صارفین کو اپنا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے ’’کلیئر ہسٹری‘‘ کا ٹول متعارف کرادیا

share with us

واشنگٹن:02؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صارفین کو اپنا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے کلیئر ہسٹری کا ٹول متعارف کرادیا۔ جس کی مدد سے صارفین فیس بک سے اپنا پرانا ڈیٹا باآسانی حذف کرسکیں گے۔زکر برگ نے یہ ٹول فیس بک کی سالانہ ایف 8 ڈویلپرز کانفرنس میں متعارف کروایا ہے، جبکہ دیگر نئے فیچرز متعارف کرانے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔اس موقع پرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کہا کہ جب ڈیٹا لیک اسکینڈل کے حوالے سے وہ امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوئے تو بہت سے ایسے سوالات ان کے سامنے آئے جن کے جواب ان کے پاس موجود نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ صارفین کو ان کے ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے مزید ٹولز متعارف کراؤں گا۔کلیئر ہسٹری ٹول صارفین کو اس بات کی اجازت دے گا کہ وہ اس ڈیٹا کو حذف کر سکیں جو فیس بک کے سرورز پر محفوظ ہوتا ہے۔جس طرح انٹرنیٹ برازر پر کلیئر کوکیز اور کلیئر برازنگ ہسٹری کا آپشن ہوتا ہے، اسی طرح فیس بک بھی صارفین کو آپشن دے گا کہ وہ فیس بک کے سسٹم سے ان کا تمام سابقہ ریکارڈ حذف کر سکیں۔مارک زکربرگ کے مطابق اس ٹول کے ذریعے صارفین کو وہ معلومات نظر آنا شروع ہو جائیں گی کہ ماضی میں انہوں نے فیس بک کے ذریعے کن کن ایپس اور ویب سائٹس کو استعمال کیا ہے اور پھر وہ اس ساری ہسٹری کو ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔صارفین کو یہ آپشن بھی حاصل ہو گا کہ فیس بک کا سسٹم ان کی اس طرح کی معلومات مستقبل میں اپنے پاس محفوظ نہ کرے۔اس کے علاوہ مارک زکربرگ نے جلد ہی فیس بک میں ایک اور فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا جس کا نام ڈیٹنگ ہوگا۔مارک زکربرگ کے مطابق فیس بک کا بنیادی مقصد سماجی رابطوں میں اضافہ ہے لہذا ڈیٹنگ فیچر کمپنی کے لیے نہایت ضروی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیس بک پر تقریبا 20 کروڑ لوگ ایسے ہیں جن کی ازدواجی حیثیت غیرشادی شدہ ہے، لہذا واضح طور پر انہیں کسی نہ کسی کی تلاش ہے اور ڈیٹنگ فیچر ان کی مدد کرے گا۔فیس بک کے بانی کی جانب سے ڈیٹنگ فیچر معتارف کرانے کے اعلان کے بعد دیگر ڈیٹنگ ایپس جیسے ٹنڈر کے شیئرز میں 18 فیصد اور میچ کے شیئرز میں 14 فیصد کمی واقع ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا