English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین 30کروڑ لال بیگ پالنے اورانہیں برآمد کرنیوالا والا دنیا کا واحد ملک بن گیا 

share with us

بیجنگ۔یکم مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)چین کروڑوں لال بیگ پالنے اوربرآمد کرنیوالا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے ساتھ کئی ایشیائی ممالک میں کاکروچ کو تل کر کھایا جاتا ہے لیکن اب چین میں ان کی بڑے پمیانے پر افزائش کی جا رہی ہے۔چین کے شیچانگ شہر میں ایک دواساز کمپنی ہر سال 600 کروڑ کاکروچ کی افزائش کرتی ہے۔ایک عمارت میں ان کی افزائش کی جا رہی ہے اور اس عمارت کا رقبہ تقریباً دو کھیل کے میدانوں کے برابر ہے۔وہاں الماریوں کی پتلی قطاروں میں انھیں پالا جاتا ہے اور ان کے لیے کھانے اور پانی کا انتظام کیا جاتا ہے۔عمارت میں اندھیرا رکھا جاتا ہے اور ماحول میں مصنوعی گرمی اور رطوبت برقرار رکھی جاتی ہے تاکہ یہاں کیڑوں کو گھومنے اور تولید کی سہولیات فراہم رہیں۔انھیں سورج کی روشنی سے دور رکھا جاتا ہے اور انھیں اس عمارت سے باہر نہیں جانے دیا جاتا ہے۔مصنوعی انٹیلیجنس کے نظام کے ذریعے کاکروچ کی افزائش پر نظر رکھی جاتی ہے۔ اس کے ذریعے عمارت میں درجہ حرارت، خوراک کی دستیابی اور نمی کو برقرار رکھا جاتا ہے۔اس کا مقصد کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کاکروچ پیدا کرنا ہے۔جب کاکروچ بڑے ہو جاتے ہیں تو انھیں کچل دیا جاتا ہے اور شربت کی شکل میں اس کا چین میں روایتی انداز میں دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔اس کا استعمال قے، دست، پیٹ کے زخم، سانس کی تکلیف اور دیگر بیماریوں کے علاج میں کیا جاتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا