English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ، فرانس اورجرمنی کی ایرانی جوہری معاہدے کو برقرارکھنے کی حمایت 

share with us

لندن:30؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہیکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اتفاق کیا ہے کہ جس ایرانی جوہری معاہدے کو امریکی صدر ختم کرنا چاہتے ہیں وہ ہی ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا ذریعہ ہے۔برطانوی وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ برطانوی وزیراعظم نے فرانس کے صدر ایمانیول میکرون اور جرمن چانسلر انجیلا میریکل سے فون پر بات کی تھی اور رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اور ایرانی جوہری معاہدے کی مئی میں ختم ہونے کے بعد اس کے خطے میں غیرمستحکم کارروائی کے پیش نظر اس معاہدے میں بیلسٹک میزائلوں کابھی احاطہ کیاجائے۔رہنماؤں نے ایرانی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے نئے معاہدے میں شامل کیے جانے والے ایشوز پر امریکا سمیت ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا.مغربی طاقتوں کی سرگرمی اس وقت ہورہی ہے جب امریکا کو اگلے ماہ ایرانی معاہدے کو ختم کرنے یا توسیع کا فیصلہ کرناہے۔فرانسیسی صدرکے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ میکرون نے ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی بات کی اور آنے والے دنوں میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ برقراررکھنیکیلیے ان ساتھ مل کر کام کرنے کا کہا۔بیان میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ فرانسیسی صدر کی ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک گھنٹے طویل بات چیت ہوئی۔فرانسیسی صدرنے ایرانی کے میزائل پروگرام اور 2025کے بعد اس کی جوہری سرگرمیوں اور اس کے مشرق وسطی میں کردارپر بحث پر بھی زوردیا
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا