English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد الحرام،اعتکاف پر بیٹھنے والوں سے 15شعبان تک درخواستیں طلب 

share with us

ریاض:26؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کی خواہش رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔درخواستیں جنرل پریزیڈنسی کی ویب سائٹ کے ذریعے دی جاسکتی ہیں،جبکہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 شعبان مقرر کی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق 16 رمضان سے 20 رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کیے جائیں گے،جبکہ اعتکاف کا سلسلہ 19 رمضان سے ماہ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا۔ رمین شریفین انتظامیہ نے واضح کیا کہ اعتکاف کے سلسلے میں دائر کی گئی درخواستوں کے اندراج کا تعلق مرد حضرات سے ہے،جبکہ اعتکاف کے خواہش مند امیدوار مسجدالحرام کے گیٹ نمبر 119 کے سامنے قائم خصوصی کیبن پر سرکاری خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا