English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کی گولہ باری سے نجران میں سعودی خاتون زخمی

share with us

نجران:26؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں کی گئی گولہ باری سے ایک سعودی خاتون زخمی ہو گئی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نجران میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ سعید آل فارع نے بتایا کہ بدھ کو حوثی باغیوں کی طرف سے سرحد پار سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہری زخمی ہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی جس پر باغیوں کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا