English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی: غیر ملکیوں کوبے وقوف بنا کر لوٹنے والے 11پاکستانی گرفتار

share with us

جدہ :25؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جدہ پولیس نے انعامات کا جھانسہ دے کر تارکین کو بیوقوف بنانے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔ 11پاکستانیوں پر مشتمل تھا۔ الربوہ محلے کے ایک فلیٹ کو اڈے کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔یہ افراد ٹیلیفونک رابطے، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذریعے تارکین کو یہ پیغام بھیجتے کہ فلاں کمپنی یا فلاں تجارتی مرکز کی قرعہ اندازی میں آپ کے نام سے بھاری انعام نکلا ہے۔مزید تفصیلات جاننے کیلئے نجی کوائف اور بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات طلب کرتے۔ ان کے قبضے سے 19 موبائل فون اور 36سم برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ یہ طریقہ کار اختیار کر کے تارکین کو دھوکہ دے رہے تھے۔ انہیں حراست میں لے کر پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا