English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق کی تاریخی مسجد کی تعمیر نو کیلیےیو اے ای 5 کروڑ ڈالرامدادفراہم کرے گا

share with us

بغداد:25؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات عراقی شہر موصل کی تاریخی جامع مسجد ’النوری‘ کی تعمیر نو کے لیے  5 کروڑ ڈالر امدادفراہم کرے گا۔اماراتی میڈیا کے مطابق داعش کے خلاف خونریز جنگ کے دوران شہید ہونے والی تاریخی جامع مسجد’النوری‘ کو اصل حالت میں بحال کرنے اور اس کے مینار’الحدبا‘ کی تعمیر نو کے لیے عراق اور متحدہ عربامارات کےدرمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والی تقریب کے دوران  اماراتی وزیر ثقافت نورہ الکعبی نے اعلان کیا کہ  یو اے ای حکومت  مسجد النوری کی تعمیر نو کے لیے 5کروڑ 4لاکھ ڈالر امداد فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف مسجد کی تعمیر نو کے لیے بلکہ عراقی نوجوانوں میں نئی امید بھی ہے۔واضح رہے کہ 2014میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے اسی مسجد سے اپنی خودساختہ خلافت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا اور عراقی حکومت نے گزشتہ سال 7ماہ کی خونریز جنگ کے بعد داعش سے موصل کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا