English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی : غیر ملکی افراد گھریلو سامان مفت بانٹنے پر مجبور

share with us

 

جدہ :23؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے اہل خانہ پر عائد کی جانے والی سالانہ فیس کے نفاذ کے بعد بڑی تعداد میں تارکین کی وطن روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ایک سروے کے مطابق حراج میں استعمال شدہ سامان کی خریدو فروخت میں غیر معمولی کمی واقع ہو ئی، تار کین کی جانب سے بعض ویب سائٹس پر مفت گھریلو ساما ن حاصل کر یں اشتہار دیئے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹر نیٹ پر خرید و فروخت کی مخصوص ویب سائٹس پر مفت سامان کی کیٹیگری کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس میں وہ تارکین جو مملکت سے مستقل طور پر نقل مکانی کر رہے ہیں، اپنا سامان انتہائی کم داموں یا مفت دینے کو تیار ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو فرنیچر حراج لے کر گئے جہاں دکاند ار و ں نے سامان خریدنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے انہیں فرنیچر حراج میں ہی پھینک کر آنا پڑا ، ڈھائی ٹن کا پرانا ایئر کنڈیشن جو گزشتہ برس تک 400ریال میں فروخت کیاجاتا تھا ان دنوں بمشکل 100میں فروخت ہورہا ہے۔پرانے ٹی وی کوئی دکاندارنہیں خرید رہے جس کی وجہ سے لوگ پرانے ٹی وی کباڑیوں کو 5ریال میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا