English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سعودی عرب میں بغیر اجازت ڈرونز کے استعمال پر پابندی

share with us

 

ریاض:23؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی حکام نے بغیراجازت ڈرونزکے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔سعودی شاہی محل کے قریب کھلونا ڈرون کی پرواز کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسعودی حکام نے تفریحی ڈرونزکے استعمال کیلیے قواعد و ضوابط کی تیاری شروع کردی ہے اور گائیڈ لائنز کی تیاری تک بغیراجازت ڈرونزکے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔سعودی خبررساں ادارے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول ڈرونز کے استعمال سے متعلق ریگولیشن کی تیاری حتمی مراحل میں ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق جب تک نئی گائیڈلائنزمرتب نہیں ہوتیں ڈرونزٹیکنالوجی کے استعمال کیلیے پولیس کی اجازت لازمی ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا