English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی حکومت کا عمرہ پیکیج سے جبل نور کی زیارت کو نکالنے کا فیصلہ : جانیں کیوں

share with us

ریاض:21؍؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ اداروں وکمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی عمرہ کمپنی جبل نور کی زیارت کو اپنے ٹریول پیکج میں شامل نہ کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت حج نے تمام عمرہ کمپنیوں واداروں سے کہا ہے کہ وہ اس ہدایت کی وصولی سے آگاہ کرنے کا بھی اہتمام اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔مکہ مکرمہ گورنریٹ نے وزارت حج وعمرہ کو تحریر کردہ مکتوب میں اطلاع دی تھی کہ وزارت اسلامی امور، دعوت ورہنمائی نے جبل نور پر مشرکانہ سرگرمیوں اور بدعات وخرافات پر مبنی سرگرمیوں کی بہتات سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔کمیٹی نے سفارش کی کہ معلمین اور سیاحتی کمپنیوں کے مالکان سے یہ اقرار نامے لئے جائیں کہ ان میں سے کوئی بھی جبل نور کی زیارت کو عمرہ یا حج پیکج کا حصہ نہ بنائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا