English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوشل سائٹس تحریری طور پر بتائیں کہ ملک کے انتخابات میں نہیں کریں گے مداخلت: پارلیمنٹری پینل

share with us

 

نئی دہلی:19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع): پارلیمنٹری پینل نےانفارمیشن اینڈ ٹکنا لوجی ( آئی ٹی) وزارت کو حکم دیا ہے کہ وزارت فیس بک اور دیگر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس سے یہ تحریری بیان لیں کہ ہندوستان میں ہونے والے انتخابات میں ان کی کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ پارلیمانی پینل کی میٹنگ میں شامل ایک رکن نے یہ اطلاع دی اس سے قبل سپریم کورٹ نے منگل کو آدھار ڈیٹا کے غلط استعمال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی پرائیویٹ اطلاعات کا غلط استعمال کرکے الیکشن پر اثر ڈالا جا سکتاہے۔جسٹس دیپ مشرا کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ آدھار کارڈ کو لازمی اور 2016 کے قانون کے خلاف دائر عرضیوں کی سماعت کررہی ہے۔ بنچ نے کیمبرج انالٹکا تنازعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ امیدیں صرف خیالی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قانون نہیں ہونے کی صورت میں اطلاعات کا غلط استعمال کا معاملہ ہوجاتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا