English   /   Kannada   /   Nawayathi

جسٹس لویا معاملہ : سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی جانچ کی عرضی کو کیا خارج

share with us

نئی دہلی:19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سہراب الدین فرضی انکاؤنٹر کی سماعت کرنے والے سی بی آئی کے خصوصی جج جسٹس بی ایچ لویا کی مشتبہ موت کی آزادانہ تفتیش کی عرضی کو سپریم کورٹ نے یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا ہے کہ یہ کیس بے بنیاد ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی تین رکنی بنچ نے 16 مارچ کو تفتیش کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ سی بی آئی کے اسپیشل جج بی ایچ لویا سہراب الدین شیخ انکاؤنٹر معاملہ کی سماعت کر رہے تھے۔جج لو یا کی موت یکم دسمبر 2014 کو ناگپور میں مشتبہ حالت میں ہوئی تھی۔وہ وہاں ایک دوست کی بیٹی کی شادی کے تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے اور وہیں سے انہیں اغوا کر لیا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جج لویا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔تاہم، نومبر 2017 میں جج لویا کی موت پر ان کی بہن نے شبہ ظاہر کیا تھا۔ جج لویا کی بہن کے مطابق ان کی موت غیر فطری تھی۔ سپریم کورٹ نے آج اس درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا جس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج بی ایچ لویا کی مشتبہ موت کی آزاد تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مہاراشٹرا کی حکومت نے سپریم کورٹ میں دلیل پیش کی تھی کہ ''لویا کے موت کی آزاد تفتیش کرنے والی تمام عرضیاں کسی خاص مقصد کے تحت متاثر ہیں اور ان کا مقصد قانونی نظم ضبط کو برقرار رکھنے کی آڑ میں ایک شخص کو نشانا بنانا ہے''۔ریاستی حکومت نے لویا معاملے میں چند وکلاء کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے تئیں سخت رویہ اپنانے اور الزامات عائد کر نے پر کہا تھا کہ عدلیہ اور عدالتی افسران کو ایسی حرکتوں سے گریز کرنا چاہیے۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا