English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک ، سائبر حملے میں برازیل کے ہیکرز کا ہاتھ

share with us

نئی دہلی:19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)جمعرات کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی۔ اس کی تصدیق منسٹری آف الیکٹرانک اینڈ انفارمیشن ڈیپارمنٹ نے کی ہے۔اس سائبر حملے میں برازیل کے ہیکرز کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔ ویب سائٹ کو کھولنے پر 'سائٹ انڈر منٹینینس' یعنی 'سائٹ کی مرمت کا کام جاری ہے' لکھا نظر آ رہا ہے۔ ویب سائٹ کے دوپہر 12 بجے ہیک ہونے کی خبر ہے۔ دوپہر 12 بجے ویب سائٹ اوپن کرنے پر پتیوں جیسے تصویر نظر آرہی تھی۔ اس کے ساتھ 'ہائی ٹیک برازیل ہیک ٹیم ہیکیڈو پور' پیغام لکھا نظر آرہا تھا۔آئی ٹی کی وزارت کے ایک افسر نے کہا کہ انڈین کمپیوٹر ایمرجینسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی-ان) اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے کہ ایسا کیسے ہوا؟ سی ای آر ٹی-ان وزارت کا ایک محکمہ ہے جو ملک میں ہونے والے سائبر حملوں پر نظر رکھتا ہے۔ افسر نے کہا اس تعلق سے سپریم کورٹ میں مامور تکنیک کے ماہرین سے بات کی گئی ہے اور انہیں اس حملے سے بچاؤ کے لیے کئی طرح کے مشورے دیے گئے ہیں۔ ایسا مستقبل میں نہ ہو اس کے لیے سی آر ٹی-ان کام کر رہا ہے۔حال ہی میں وزارت دفاع سمیت کئی وزارت کی ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی آ گئی تھی۔ اس پر آئی ٹی کی وزارت نے دیر رات وضاحت کی تھی کہ ویب سائٹ ہیک نہیں ہوئی ہے۔ غورطلب ہے 2013 میں بھی ان ہیکروں نے بھارتی ویب سائٹز کو نشانہ بنایا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا