English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کی یمنی عوام پرزکوۃ خمس نافذ کرنے کے لیے قانون سازی

share with us

زکوۃ خمس یعنی آمدن کا بیس فی صد آل نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی اولاد میں تقسیم کیا جائے گا،حوثی رہنماء


صنعاء:19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں حوثیوں کے ایک پارلیمانی ذریعے نے بتایا ہے کہ حوثی حکام نے زکوٰۃ سے متعلق مروجہ قانون میں اپنی  پارلیمنٹ کے ذریعے ترمیم کی کوششیں شروع کی ہیں۔ ترمیم کے ذریعے حوثی یمنی عوام پر زکوۃ خمس یعنی آمدن کا بیس فی صد آل نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی اولاد میں تقسیم کیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق زکوۃ خمس کاقانون نافذ کرنے کیلیے حوثی زیدی شیعہ مسلک کی تاویلات کا سہارا لے رہا ہے۔حوثی رکن پارلیمان احمد سیف حاشد نے اپنے بیان میں کہا کہ زکوٰۃ کے قانون میں ترمیم کے بعد عوام سے حاصل ہونے والی زکواۃ میں سے بیس فی صد حوثی لیڈرشپ اور اس ن کے معاونین کو دی جائے گی۔حاشد کا کہنا تھا کہ ترمیم آئینی بل میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 31 کے تحت خمس کے مصارف سورۃ الانفال کی آیت41 للہ ولرسولہ ولذی القربہ والیتامہ والمساکین وابن السبیل کے تحت مقرر کیے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا