English   /   Kannada   /   Nawayathi

اماراتی طیارے کو اڑانے کی منصوبہ بندی کرنیوالا داعشی جنگجوعراق سے گرفتار

share with us

بغداد/کینبرا:19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)داعش کی ایک اہم شخصیت کو امارات کا مسافر طیارہ اڑانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق داعشی نے گزشتہ سال سڈنی سے طیارہ روانہ ہونے پر اسے اڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ آسٹریلوی عہدیداروں نے بتایاکہ داعش کے ایک رہنما طارق الخیاط اور اس کے آسٹریلین رشتہ دار احمد مرعی کو عراق میں گرفتار کیا گیا۔ بروقت اسکی اطلاع جاری نہیں کی گئی تھی۔ خیاط لبنانی شہری ہے۔ اس نے آسٹریلیا میں مقیم اپنے دوبھائیوں خالد اور محمود خیاط کو الاتحاد کا طیارہ دھماکے سے اڑانے کیلئے بم تیار کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ مذکورہ طیارے پر 400اافراد سوار تھے۔ عملہ بھی تھا۔ سازش ناکام بنادی گئی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا