English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا کی ناجائز سرگرمیاں، سخت کنٹرول کی ضرورت ہے، جی سیون ممالک 

share with us

شمالی کوریا کسی نہ کسی طرح عالمی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے،اجلاس میں شرکاء کی گفتگو


پیانگ یانگ:19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ترقی یافتہ سات صنعتی ممالک کے وزرائے خزانہ نے شمالی کوریا کی غیر قانونی و ناجائز سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نگرانی اور کنٹرول کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ حال ہی میں اعلیٰ سطحی مذاکراتی عمل کی حیران کن خبریں سامنے آئی ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق وزرائے خزانہ کے اجلاس میں اس پہلو پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی گئی کہ شمالی کوریا کسی نہ کسی طرح انٹرنیشنل پابندیوں کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے۔ جی سیون کے وزارائے خزانہ کے اجلاس میں برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا کے علاوہ یورپی یونین بھی شریک تھی۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ حال ہی میں اعلیٰ سطحی مذاکراتی عمل کی حیران کن خبریں سامنے آئی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا