English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان میں پارلیمانی الیکشن چھ مئی کو ہوں گے،انتخابی مہم کا آغاز

share with us

نئے انتخابی ضوابط کے تحت پہلی مرتبہ آزاد امیدوار بھی پارلیمان کا حصہ بن سکیں گے


بیروت:19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ نو برسوں کے بعد لبنان میں پہلے پارلیمانی الیکشن چھ مئی کو ہو رہے ہیں،وقت قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہمات بھی عروج پر پہنچ گئیں ۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ انتخابات گزشتہ برس منظور کیے گئے ووٹنگ کے نئے قوانین کے تحت ہوں گے۔ لبنان میں آخری مرتبہ عام انتخابات جْون 2009 میں ہوئے تھے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اراکین کی تعداد 128 ہے۔ چھ مئی کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد 597 بتائی گئی ہے۔ موجودہ وزیراعظم سعد الحریری امید رکھتے ہیں کہ اْن کا انتخابی اتحاد الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ نئے انتخابی ضوابط کے تحت پہلی مرتبہ آزاد امیدوار بھی پارلیمان کا حصہ بن سکیں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا