English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی شہر دوما میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی ٹیم پر فائرنگ،واپس دمشق روانہ 

share with us

سیکورٹی ٹیم او پی سی ڈبلیو ماہرین کی آمد سے قبل حالات کا جائزہ لینے کے لیے دوما موجود تھی،اہلکار کی گفتگو


دوما:19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے اہلکار نے بتایا ہے کہ شامی شہردوما میں موجود اقوام متحدہ کے حفاظتی دستوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے تناظر میں وہاں بین الاقوامی ماہرین کی ایک تحقیقاتی ٹیم کی آمد سے قبل پیش آیا۔مشرقی غوطہ کے دوما نامی شہر میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی ٹیم پر حفاظتی صورتحال کے جائزے کے دوران فائرنگ کی گئی ۔ تاہم اقوام متحدہ کے اہلکار نے اس واقع میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا اور سکیورٹی ٹیم کو واپس دمشق منتقل کر دیا گیا ۔فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیمیائی ہتھیاروں پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم او پی سی ڈبلیو کے ماہرین کی ٹیم حملے کی چھان بین کے سلسلے میں سکیورٹی ٹیم کی جانب سے اجازت کا انتظار کر رہی تھیں۔ تاہم اب ممکن ہے کہ ’او پی سی ڈبلیو‘ کے بین الاقوامی ماہرین فی الوقت دمشق میں موجود رہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا