English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان سے 500 شامی مہاجرین کی وطن واپسی،دمشق کے نواح منتقل ہوگئے

share with us

بیروت:19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)شام اور لیبیا کی حکومتوں کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت 500 شامی مہاجرین لبنان کے جنوبی علاقوں سے واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے کہاکہ وہ شامی مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے باخبر تھا لیکن شام کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے معاہدے میں ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔مہاجرین کو لینے کے لیے شام کی جانب سے بھیجی گئیں 15 بسیں شمالی لبنان کے علاقے شیبا پہنچی تھیں۔وفد میں لبنانی فورسز کے سیکریٹری جنرل بھی ہمرا تھے جو دونوں ممالک کی سرحد میں موجود تھے۔مہاجرین کو لے جانے والی بسوں کے شیشوں میں شامی صدر بشارالاسد کی تصاویر پر مبنی بڑے پوسٹرز آویزاں کیے گئے تھے۔مہاجرین کی واپسی کا عمل جنرل سیکیورٹی کے ساتھ رابطوں کے بعد شروع ہوا جس کے تحت انھیں افراد کو واپس بھیجا جارہا ہے جن کی فہرست پہلے ہی ترتیب دی گئی تھی۔دوسری جانب شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیاکہ مہاجرین دارالحکومت دمشق کے جنوب مغربی علاقے بیت جن منتقل ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا