English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان کے صوبے قندھار میں بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق

share with us

بم گاڑی میں نصب تھا،ترجمان صوبائی پولیس ضیا،طالبان نے ذمے داری قبول کرلی 


کابل :19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)افغان صوبے قندھار میں بم دھماکے میں بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہونے والے ایک بم دھماکے کی زد میں آ کر پولیس کے ایک کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قندھار پولیس کے ترجمان ضیا درانی کا کہنا ہے کہ قندھار شہر میں ہونے والے اس بم دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر کرنل جانان ماما، ان کے تین باڈی گارڈز اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے۔ضیا درانی کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈر کی موٹر کار کے ساتھ بم منسلک کیا گیا تھا۔ اس حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا