English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار منکال وائیدیا دفتر تنظیم پہنچے 

share with us

بھٹکل 18؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) کانگریس پارٹی  سے بھٹکل اسمبلی حلقہ کے لیے امیدوار منکال وائدیا آج شام مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل پہنچ کر ذمہ داروں سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں کن باتوں پر بات چیت ہوئی یہ ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے تاہم مانا جارہا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ ہی پر غور وخوض ہوا ہوگا ۔منکا ل وائدیا کی آمد کی خبر سن کر عوام کی ایک بڑی تعداد تنظیم دفتر کے باہر جمع ہوگئی اور اس کا شاندار استقبال بھی کیا ۔ اس سے قبل مختلف ذرائع سے یہ بات ہمیں موصول ہوئی تھی کہ منکال وائدیا نے تنظیم کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک درخواست تنظیم کے نام دے دی ہے لیکن اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ عوام کا ماننا ہے کہ تنظیم دفتر میں منکال وائیدیا کی آمد سے تقریباً یہ طئے مانا جارہا ہے کہ تنظیم کی حمایت منکال وائیدیا ہی کو ملنے والی ہے لیکن تنظیم کے حتمی فیصلہ سے قبل اس طرح کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا