English   /   Kannada   /   Nawayathi

چنئی سپرکنگس کیلئے ایک اور بری خبر ، اسٹیڈیم کیلئے نہیں ملے گا پانی

share with us

پونے :18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) آئی پی ایل کے گیارہویں سیزن میں چنئی سپرکنگس کی واپسی بھلے ہی دھماکہ دار انداز میں ہوئی ہو ، لیکن میدان کے باہر ان کے دن اچھے نہیں چل رہے ہیں۔ کاویری تنازع کو لے کر احتجاج کے پیش نظر چنئی سے اپنا ہوم گراونڈ بدل کر پونے آنا پڑا ۔ اب انہیں ایک اور جھٹکا لگا ہے ۔ ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر کرکٹ ایسویسی ایشن کو تا حکم ثانی پونے اسٹیڈیم کیلئے پاونا باندھ سے پانی نہ لینے کیلئے کہا ہے۔ عدالت نے ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ایم سی اے سے آئی پی ایل میچوں میں استعمال ہونے والے پانی کو لے کر جواب مانگا تھا۔ایم سی اے نے جواب میں کہا ہے کہ وہ پونے کارپوریشن سے پانی نہیں لیں گے ، اس کی بجائے پاونا ڈیم کا پانی ٹریٹ کر اسے پونے میں ہونے والے میچوں کے دوران استعمال کریں گے ۔ اس پر عدالت نے کہا کہ پاونا ڈیم سے پانی لینے کا قرار تو ختم ہوچکا ہے ، پھر آپ باندھ کا پانی کیسے استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس پر ایم سی اے کے وکیلوں نے کہا کہ ہم قرار کو رینیو کرکے دیکھیں گے ، اگر پانی ملا تو ہی استعمال کریں گے۔عدالت نے سمجھوتے میں خامیوں کی طرف بھی اشارہ کیا ۔ جسٹس اوکا نے کہا کہ آپ یہ کہہ کر پانی لے رہے ہیں کہ سمجھوتہ کے مطابق صنعتی مقاصد کے کام کیلئے پانی لیا جارہا ہے ۔ آئی پی ایل کونسی انڈسٹری چلا رہا ہے ۔ آپ اسے صنعتی مقاصد کہہ کر غیر قانونی طریقہ سے پانی لے رہے ہیں اور اسے اسٹیڈیم کا کام نہیں بتا رہے ہیں ، اس پر ریاستی حکومت نے کہا کہ وہ سمجھوتہ کے تجدید کو لے کر فیصلہ کرے گی ، لیکن بینچ نے کوئی فیصلہ لینے سے منع کردیا ۔عدالت نے اس معاملہ میں ایم سی اے کو جلد ہی ایک حلف نامہ داخل کرنے کیلئے بھی کہا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اگلے حکم تک پاونا باندھ کا پانی لینے پر بھی روک لگادی ہے ۔ خیال رہے کہ چنئی سے میچ منتقل کئے جانے کے بعد سی ایس کے کا ہوم گراونڈ اب پونے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا