English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد نے یمن کے ضلع میدی میں دو ایرانی ڈرون مار گرائے

share with us

حوثی ملیشیا نے یمنی اوراور اتحادی فوج کی نقل وحرکت کا سراغ لگانے کے لیے ڈرون فضا میں چھوڑے تھے،حکام


صنعا:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)عرب اتحادی افواج نے یمن کے صوبے حجہ کے ضلع میدی کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے ایران کے دو بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے مار گرائے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق حوثی ملیشیا نے ایک روز قبل میدی میں یمن کی قومی فوج اور عرب اتحادی فوج کی نقل وحرکت اور ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لیے ایرانی ساختہ دو بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے فضا میں چھوڑے تھے۔یمنی فوج نے حال ہی میں میدی کو حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔ذرائع کے مطابق حوثیوں نے دوبارہ جاسوس ڈرون کے ذریعے معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی لیکن یمنی فوج اور اتحادی فورسز نے ان کے ایرانی ساختہ ڈرو ن کو مار گرایا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا