English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی خاتون وزیر نے نقاب اتار دیا،سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

share with us

احیا العواد انٹرنیشنل سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک، بمعہ نقاب پہنچیں لیکن تقریر سے قبل نقاب اتاردیا


ریاض:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی خاتون وزیر کونقاب اتارنا مشکل میں ڈال گیا،نقاب اتارکر تقریر کرنے پر خاتون وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق خواتین کی تعلیم کی وزیر احیا العواد ایک انٹرنیشنل سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی تقریر کرنی تھی،وہ مقررہ وقت پر سیمینار میں بمعہ نقاب پہنچیں لیکن تقریر سے قبل انہوں نے نقاب اتارا اور تقریر شروع کر دی۔نقاب اتارنا ان کو شدید مشکل میں ڈال گیا ،ان کے اس عمل پر سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم سے ان پر شدید تنقید شروع ہو گئی ،تنقید کرنے والوں کا موقف ہے کہ تعلیم کی وزیر احیا العواد کا نقاب اتارنے کا عمل نہ مذہب سے تعلق رکھتا ہے اور نہ ہی ثقافتی روایت ۔مذہبی اورثقافتی روایات کی عدم پاسداری کے باعث خواتین کی تعلیم کی وزیر احیا العواد نیمعاشرتی خرابی کی مرتکب ہو ئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا