English   /   Kannada   /   Nawayathi

تنزانیہ ، موسلادھاربارشوں اورسیلاب کے نتیجے میں 14افرادہلاک 

share with us

نیروبی:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)تنزانیہ کے اقتصادی دارالحکومت دارالسلام میں کئی روزکی موسلادھاربارشوں اورسیلاب کے نتیجے میں 14افرادہلاک ہوگئے ہیں ،یہ بات پولیس نے گزشتہ روزکہی ہے ۔ شہرکے پولیس سربراہ لازاروممبوساسانے صحافیوں کوبتایاکہ صورتحال انتہائی بدترین ہوچکی ہے ،آج صبح ہمارے پاس ہلاکتوں کی تعداد14تک پہنچ گئی ہے ،مشرقی افریقن ملک میں اختتام ہفتہ سے شدیدبارشوں کاسلسلہ جاری ہے ،اس لئے ہلاکتوں کی تعدادمیں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہاہے ۔ ایک روزقبل دارالسلام کے علاقائی کمشنرپال مکونڈانے پرائمری سکولوں میں دوروزکی تعطیلات کاحکم جاری کیاتھااورسیلابی علاقے سے لوگوں کونکل جانے کی ہدایات جاری کی تھی ،تاکہ جانی نقصان کوروکاجاسکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا