English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کا سٹیل اور ایلومینیم پرمحصولات عائد کرنا؛یورپی یونین کا عالمی تجارتی تنظیم سے صلاح مشورے کی اپیل

share with us

برسلز:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او)نے تصدیق کی کہ یورپی یونین نے اس سے امریکا کی جانب سے حال ہی میں سٹیل اور ایلومینیم پرمحصولات کے حوالے سے صلاح مشورے کی اپیل کی ہے۔بد ھ کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او)کی جانب سے جاری کردہ دستاویزمیں کہا گیا کہ یورپی یونین نے اگرچہ امریکا نے دعوی کیا ہے کہ سٹیل اور ایلومینیم پر محصولات عائد کرنا قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے اقدام ہے تاہم یہ دراصل حفاظتی اقدامات ہیں۔ا مریکا نے یہ اقدام اختیار کرنے سے پہلے عالمی تجارتی تنظیم کو نوٹس نہیں بھیجا۔یہ حفاظت کے معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتا۔یورپی یونین کے خیال میں امریکا کی اس حرکت سے یورپی یونین کے حقیقی مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔اس لئے یورپی یونین نے تجویز پیش کی ہے کہ امریکا حفاظت کے معاہدے کے ڈھانچے کے تحت صلاح و مشورہ جلدازجلد شروع کرے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا