English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن؛سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں،حوثی کمانڈر سمیت 17 باغی ہلاک 

share with us

صنعاء:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے شمالی صوبے الجوف کے ضلع المصلوب میں فوج کیساتھ جھڑپوں میں ایک حوثی کمانڈر سمیت 17 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق المصلوب کے دو علاقوں الساقیہ اور اللاسن میں فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان خون ریز لڑائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں حوثی جنگجوؤں کا لیڈر صادق الحاج بن نسعہ اپنے 7 ساتھیوں ہلاک اور متعدد جنگجو زخمی ہوگئے۔10 حوثی جنگجو اسی ضلع کے پہاڑی علاقے حام میں لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔سرکاری فوج نے اس محاذ پر دو مسلح جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا ہے۔دوسری جانب حوثی ملیشیا نے صوبہ الحدیدہ کے جنوب میں واقع شہر حیس کے آس پاس متعدد دیہات کا محاصرہ کر لیا ہے اور وہاں سے سیکڑوں مکینوں کو بے گھر کردیا ہے۔حوثی ملیشیا نے حیس شہر کے شمال اور مغرب میں واقع دیہات کے مکینوں کو جبری ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کی مہم شروع کررکھی ہے اور انھوں نے چار دیہات زوبل ، باب اللفج ، بنی العلیلی اور بنی الیر شی سے ان کے مکینوں کو نکال باہر کیا ہے۔مردوں کو وہ فوجی تربیت کیلئے کیمپوں میں لے جارہے ہیں
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا