English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں اور بم دھماکہ 8جنگجو اور تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک متعدد زخمی

share with us

کابل:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) افغانستان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں اور بم دھماکے کے نتیجے میں 8 جنگجوؤں اور 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ فاریاب کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان صوبہ فاریاب میں شدید جھڑپ ہوئی جسکے نتیجے میں 8طالبان اور 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے حکام کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سیکیورٹی چوکیوں پر دھاوابول دیا جس پر سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی دریں اثناء صوبہ قندہار میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سینئر پولیس آفیسر ہلاک جبکہ تیں زخمی ہوگئے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا